کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا، 1 لاکھ ڈالرز لانے کی چھوٹ، قانون متعارف کرانے کا فیصلہ

June 09, 2023

—فائل فوٹو

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال 24-2023ء کے بجٹ کے ساتھ اہم قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈالر اور دیگر کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر سزا دینے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی پر قید اور جرمانے کی سزا کے لیے قانون سازی ہو گی۔

نئے قانون کا اطلاق غیر ملکی کرنسی کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے اداروں اور افراد پر ہو گا۔

ملک میں غیر ملکی کرنسی لانے کی حد بڑھانے کے لیے قوانین متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

ان قوانیں کے تحت بیرونِ ملک سے آنے والے 1 سال کے دوران 1 لاکھ ڈالرز تک ساتھ لا سکیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ملک میں 1 لاکھ ڈالرز تک لانے والوں سے ان کی آمدن کا ذریعہ نہیں پوچھا جائے گا۔

اس وقت 50 لاکھ روپے مالیت کی کرنسی ذریعہ آمدن ظاہر کیے بغیر پاکستان لائی جا سکتی ہے۔