اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کیلئے ہوم سیکریٹری کو خط لکھنے کی ہدایت

June 09, 2023

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کے لیےہوم سیکریٹری کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس موقع پر جیل حکام کا کہنا تھا کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت کے حکم پر گھر سے کھانا اور ادویات کی فراہمی کی اجازت دی۔

جیل حکام نے کہا کہ جیل میں بی کلاس دینے کا اختیار نہیں، ہوم ڈیپارٹمنٹ ہی بی کلاس دے سکتا ہے۔

عدالت نے جیل حکام کو ہوم سیکریٹری کو تحریری اجازت کے لیے خط لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 16 جون تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔