دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، عوام سکون سے سوئیں، وزیر دفاع

June 09, 2023

فائل فوٹو

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، عوام سکون سے سوئیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی بجٹ سے ملک کے دفاع کو نہ دیکھا جائے، دفاع کے بجٹ پر توجہ دی ہے جیسے باقی شعبوں میں مشکلات ہیں، ایسے دفاع کے بجٹ میں بھی مشکلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ہے، ہم نے سیاست قربان کر کے ریاست بچائی اور معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں، ان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔