یوکرین کو فوجی ساز و سامان کی فراہمی، جاپانی سفیر روسی وزارت خارجہ طلب

June 09, 2023

روس کی وزارت خارجہ کی عمارت

روس کی وزارت خارجہ نے جاپان کی طرف سے یوکرین کو فوجی ساز و سامان فراہم کرنے پر جاپانی سفیر کو طلب کرلیا۔

جاپان نے پچھلے مہینے یوکرین کو 100 فوجی گاڑیاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، اس سے قبل بھی جاپان نے ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹس دی تھیں۔

ماسکو کا دعویٰ ہے کہ ٹوکیو کیف کو بکتربند گاڑیاں اور پہاڑی علاقوں میں چلنے والی گاڑیاں بھی دے رہا ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ جاپان کو بتا دیا گیا ہے کہ اس اقدام سے عداوتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ یوکرین میں انسانی جانیں بھی ضائع ہوں گی۔

واضح رہے کہ جاپان کے برآمدی قوانین کے تحت وہ کسی بھی ملک کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کرسکتا۔