باتھ روم سے لے کر شاور تک ٹرمپ نے حساس دستاویزات کہاں کہاں رکھے؟

June 10, 2023

فوٹو بشکریہ اے ایف پی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حساس دستاویز ات جہاں جہاں رکھے ان جگہوں کی تصاویر اور تفصیلات جاری کردی گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کے37 الزامات کا سامنا ہے اور اس حوالے سے 49 صفحات پر مشتمل فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فرد جرم کی سنسنی خیز تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس انتہائی حساس دستاویزات تھے۔

مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے قبضے میں رکھی گئی دستاویز میں ایٹمی پروگرام اور حملوں کی منصوبہ بندی سے متعلق بھی معلومات تھیں۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فرد جرم کے ایک حصے کے طور پر جاری کی گئی 6 تصاویر میں ان کے فلوریڈا کے گھر میں غیر معمولی جگہوں پر خفیہ دستاویزات کو ڈبوں میں رکھا دکھایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اے ایف پی

رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر نے مبینہ طور پر شاور، باتھ روم، بال روم اور اپنے سونے کے کمرے میں خفیہ دستاویزات رکھے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صدارت کے بعد ان دستاویزات کو رکھنے کے لیے اس جگہ کو مناسب قرار نہیںدیا جا رہا ہے۔

فوٹو بشکریہ اے ایف پی

پراسیکیوٹر جیک اسمتھ کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، ٹرمپ دستاویزات کیس کا اسپیڈی ٹرائل ہونا چاہیے اور تمام الزامات ثابت ہوئے تو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 100 سال قید ہوگی۔