فادرز ڈے مجھ سے زیادہ پریانکا کا دن ہے، نک جونس

June 10, 2023

گلوکار نک جونس نے اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کے متعلق کہا ہے کہ وہ باس ہیں اور بہترین ماں ہیں۔

فادرز ڈے سے چند روز قبل اپنے نئے انٹرویو میں نک کا کہنا تھا کہ فادرز ڈے ان کے بجائے پریانکا کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان شاندار خواتین (بیگمات) کے بغیر بطور باپ کبھی بھی اتنے اچھے نہیں بن سکتے تھے، میں اپنی اہلیہ کے ساتھ اس سفر پر بہت شکرگزار ہوں۔

نک جونس کا کہنا تھا کہ پریانکا باس ہیں اور بہترین والدہ بھی، فادرز ڈے مجھ سے زیادہ ان کا دن ہے۔