• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، سیکڑوں ہلاکتیں، خطے میں جنگ کا خدشہ

---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

عرب میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یمن بھر میں حکومتی افواج اور حوثی جنگجوؤں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا اور تیسرے بڑے شہر تعز میں شدید لڑائی اور فضائی حملوں کے بعد ملک میں ایک بار پھر بھرپور جنگ چھڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

یمنی سرکاری افواج کے مطابق گزشتہ روز تعز کے اطراف کئی محاذوں پر شدید جھڑپیں ہوئیں جبکہ حوثی جنگجوؤں نے 3 دیہات پر قبضہ کر لیا۔

حوثی گروپ کے زیرِ انتظام ٹی وی کے مطابق صنعا اور تعز سمیت کم از کم 3 صوبوں پر فضائی حملے کیے گئے جن کا الزام سعودی قیادت میں قائم اتحاد پر عائد کیا گیا۔

یمنی حکومت کی حامی افواج کے ترجمان نے صنعا میں اہم اہداف کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 474 حملوں میں 1,540 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ سعودی قیادت میں اتحاد نے جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل روک لیے۔

دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت کے مطابق یمن میں گزشتہ ماہ سے دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی میں 800 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی یا بے گھر ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید