پاکستان میں انتہائی عروج پر جانے والا امریکی ڈالر حکومتی اقدامات کے بعد مسلسل نیچے کی سمت گامزن ہے۔
آج بھی کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی ہے۔
انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو ایک روپیہ 10 پیسے کم ہوکر 292 روپے 78 پیسے ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپیہ سستا ہو کر 296 روپے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس312 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 202 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 889 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔