گلگت بلتستان میں سرکاری گاڑیوں کے بے جا استعمال کو روکنے کیلئے گاڑیوں پر آفیشل لوگو لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے صوبے کے تمام اضلاع میں سرکاری گاڑیوں پر آفیشل لوگو پرنٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑیوں کے بے جا استعمال کو روکنے کےلیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال کو محدود کرنے کےلیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔