• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر حسن علی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر خوش

حسن علی—فائل فوٹو
حسن علی—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔

سوشل میڈیا پر حسن علی نے لکھا ہے کہ اپنے ملک کے لیے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع ملنے پر بہت خوش ہوں، میں پاکستان کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

حسن علی نے لکھا ہے کہ مجھے اور ہماری ٹیم کو دعاؤں میں یاد رکھیں، مداحوں کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے ’جنریٹر از بیک‘ کے کیپشن کے ساتھ تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید