ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کیلئے ویسٹ انڈیز کے 7 وینیوز فائنل

September 22, 2023

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کے لیے ویسٹ انڈیز کے 7 وینیوز فائنل کرلیے گئے۔

ورلڈ کپ 2024ء کی میزبانی کےلیے ویسٹ انڈیز کے اینٹیگا اینڈ باربوڈا، بارباڈوس، ڈومینیکا اور گیانا کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنے والوں میں سینٹ لوشیا، سینٹ وینسینٹ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو بھی شامل ہیں۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا، جس میں 20 ٹیموں کے درمیان 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی ایونٹ کےلیے امریکا میں میچز فلوریڈا، ڈیلاس اور نیویارک شامل ہیں۔