نواز شریف سے اسحاق ڈار میر ی شکایتیں لگاتے تھے، مفتاح اسماعیل

September 26, 2023

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نواز شریف سے اسحاق ڈار میری شکایتیں لگاتے تھے۔

ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی کے بعد نئی پارٹی کی تشکیل کا اشارہ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں نئی جماعت کی گنجائش موجود ہے کیوں کہ پہلے سے موجود سیاسی جماعتیں ڈیلیور نہیں کرپائیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پہلے انہوں نے اور پھر شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے ان کے خلاف ٹی وی پروگرامز کروائے، بیانات جاری کروائے، کیوں کہ انہیں وزیر بننے کا جنون تھا۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ اسحاق ڈار ان کے کالمز اور ٹی وی پروگرامز میں کی گئی گفتگو پر نواز شریف کو شکایتیں لگاتے تھے۔