پاکستان ٹیم کے پہنچنے سے پہلے پاکستانی مداح بھارت پہنچنا شروع

September 27, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح دنیا میں ہر جگہ موجود ہیں جو قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے دنیا کے ہر کونے میں پہنچ جاتے ہیں۔

اب اس مرتبہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پاکستانی مداح چاچا بشیر امریکا سے بھارت پہنچ گئے ہیں۔

چاچا بشیر نے پاکستانی رنگ میں رنگ کر اور قومی پرچم اٹھا کر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

چاچا بشیر امریکا کے شہر شکاگو میں رہتے ہیں اور وہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ میں سپورٹ کرنے کے لیے بھارت کے شیر حیدر آباد پہنچے ہیں۔

اس حوالے سے چاچا بشیر نے ویڈیو میں پہغام دیا ہے کہ پاکستان ٹیم کے حوصلے بڑھانے کے لیے بھارت پہنچا ہوں اور جن جن بھارتی شہروں میں پاکستان کے میچز شیڈول ہیں وہ وہاں جا کر پاکستان ٹیم کو سپورٹ کروں گا۔