• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم محمد بن راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس کیلئے منتخب

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم محمد بن راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس کیلئے منتخب، وہ دبئی میں پہلی ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے انعقاد کے موقع پر اپنا ایوارڈ وصول کریں گے۔

پہلی دو روزہ عالمی اسپورٹس سمٹ 29 اور 30 دسمبر کو دبئی میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کیلئے دُنیا بھر سے اسپورٹس شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم بھی پاکستان کی واحد اسپورٹس شخصیت کے طور پر سمٹ میں شریک ہوں گے، اس موقع پر ارشد ندیم کو محمد بن راشد المکتوم گلوبل اسپورٹس ایوارڈ سے نوازا جائے گا، اولمپک چیمپئن 28 دسمبر کو دبئی جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید