• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیز سیریز: باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 20 وکٹیں گر گئیں

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 20 وکٹیں گر گئیں۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 152رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر 35 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عثمان خواجہ نے 29 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے جوش ٹنگ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور گس ایٹکنسن نے وکٹیں لیں۔

انگلینڈ کی ٹیم بھی پہلی اننگز میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کارکردگی نہیں دکھا سکی اور پوری ٹیم 110 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

انگلش ٹیم کی جانب سے ہیری بروک 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ گس ایٹکنسن نے 28 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے مائیکل نیسر نے 4 اور اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے دن کے اختتام تک دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بناکر  46 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید