• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی بی ایل: بابراعظم ایک مرتبہ پھر عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکے

فوٹو: بشکریہ کرک انفو
فوٹو: بشکریہ کرک انفو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے چوتھے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئے۔

سڈنی سکسرز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بابراعظم نے 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بابراعظم بی بی ایل کے ڈیبیو میچ کو بھی یادگار نہیں بنا سکے تھے، اپنے پہلے میچ میں وہ صرف 5 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

سڈنی میں کھیلے گئے سڈنی سکسرز کے دوسرے میچ میں بابراعظم 10 گیندوں پر صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ بی  بی ایل میں اپنے تیسرے میچ میں بابراعظم نے 42 گیندوں پر 58 رنز بنائے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید