• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدرہ نواز پیا دیس سدھار گئیں, شادی کی تصاویر کا سوشل میڈیا پر چرچہ

— تصاویر سوشل میڈیا
— تصاویر سوشل میڈیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز کی زندگی کی نئی اننگز شروع ہوگئی۔

سدرہ نواز کرکٹ ٹیم مینیجر غیاث خان کے ساتھ گزشتہ شب لاہور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ان کی شادی و رخصتی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل تصاویر میں انہیں مرون و سنہری امتزاج عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ان کے دولہے میاں نے کریم شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

اس پُرمسرت موقع پر ان کی شادی کی تقریب میں قریبی عزیزو اقارب نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

اس سے قبل ان کے نکاح کی تقریب لاہورکے ایک فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی، جبکہ ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی، جس میں ساتھی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید