دادو: گندم کے سرکاری گودام کو آگ لگادی گئی

September 27, 2023

دادو کے علاقے خیرپور ناتھن شاہ میں گندم کے سرکاری گودام میں آگ لگادی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق سپروائزر نے گندم فروخت اور شواہد مٹانے کےلیے گودام کو آگ لگادی۔

پولیس نے گندم کے سرکاری گودام کو آگ لگانے والے ملزم مقصود کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق گودام میں 30 ہزار کے قریب گندم کی بوریاں موجود تھیں، ملزم سے دیگر ملوث ملزمان کے بارے مین تفتیش کر رہے ہیں۔