• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نادرا مقرر کردیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر۔فوٹو: فائل
لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر۔فوٹو: فائل

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) مقرر کردیا گیا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،  جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی فی الفور ہوگی۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر پبلک پالیسی اینڈ نیشنل سیکیورٹی منیجمنٹ میں ایم فل ہیں۔ انہوں نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا۔ فوٹو میٹری کے ذریعے تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق ان کے مقالے پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

 لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تعینات ہیں۔

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا پینل پہلے ہی نگراں وزیراعظم کو بھجوایا جاچکا تھا۔

قومی خبریں سے مزید