• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں دیگر صوبوں کے طلبہ کو داخلہ نہ دینے پر جواب جمع

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں دیگر صوبوں کے طلبہ کو نرسنگ میں داخلہ نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران سندھ حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جواب جمع کر وا دیا گیا۔

15 طلبا و طالبات کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کی۔

وفاقی حکومت  نے سندھ حکومت اور جناح میڈیکل یونیورسٹی کے جواب سے اتفاق کیا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وکیل کی غیر حاضری پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی شخص کا انتظار نہیں کر سکتی،  عدالت کسی کی رائے لینے کے لیے چل کر نہیں جائے گی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر وکیل صاحبہ آتی ہیں تو ٹھیک ورنہ یک طرفہ فیصلہ کیا جائے گا۔

دورانِ سماعت وکیل درخواست جاوید انور نے بتایا کہ 2021ء تک تمام صوبوں کے طلبہ کو داخلہ دیا جاتا تھا،  2022ء میں جناح میڈیکل یونیورسٹی نے بین الصوبائی داخلہ بند کر دیا۔

عدالت کی جانب سے درخواست گزار کے وکیل کو آئندہ سماعت پر جواب الجواب داخل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید