خاتون کی آکٹوپس کے ساتھ تیراکی

November 23, 2023

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں ایک خاتون ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ایک آکٹوپس کے انتہائی قریب پہنچ گئی اور اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

وائرل ویڈیو میں خاتون کو آکٹوپس کے قریب تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کو ایک بلاگر نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس کی شناخت اس کے بائیو کے مطابق ایک سرٹیفائیڈ فری ڈائیور کے طور پر بھی کی گئی۔

ویڈیو کو تقریباً 300،000 ویوز اور 15،000 سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔