• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ، ترقیاتی پروگرام کیلئے 1600 کی بجائے 921 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ترقیاتی پروگرم کیلئے1600 کی بجائے921ارب روپے رکھنے کا فیصلہ، وزارت منصوبہ بندی نے مجموعی ترقیاتی پروگرام کیلئے 2900ارب کا تخمینہ دیا ،وزارت خزا نہ نےایک ارب روپے ڈکلیئر کیے ،۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہےکہ آئندہ مالی سال کےلیے وفاقی ترقیاتی پرگرام کے کم از کم 1600ارب روپے درکار ہونگے تاہم وزارت خزانہ نے ابھی تک 921ارب روپے ڈکلیئر کیے ہیں جو بہت ہی کم ہیں ،وزارت منصوبہ بندی نے مجموعی ترقیاتی پروگرام کےلیے 2900ارب روپے کا تخمینہ دیا ہے، 921ارب روپےرواں مالی سال کے 1100ارب روپے کے مقابلے میں بھی پونے دوسو ارب روپے کم ہیں ۔تشویشناک صورتحال ایک چیلنج ہے ،وزیراعظم کی نگرانی میں وزارت خزانہ کےساتھ میٹنگ کریں گے ، غیر ملکی ترقیاتی شراکت داروں سے 700ارب روپے درکار ہونگے، اگر اتنا کم بجٹ ہوگا تو اس کو بھی کور نہیں کر سکیں گے ،اسلام آبادمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آئندہ برس صوبائی ترقیاتی منصوبوں کو کم سے کم کیا جائے گا کیونکہ وفاق کی آمدن میں سے 60فیصد صوبوں کو جارہا ہے اور صوبے اپنے ترقیاتی منصوبے خود تیار کریں، اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کا اس سال افتتاح ہو جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید