• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس طغرل کی خلیج عدن میں تعیناتی

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرِل---فائل فوٹو
پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس طغرِل---فائل فوٹو 

خلیج عدن میں پاکستانی تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی کے لیے پی این ایس طغرل کو تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس طغرل کی تعیناتی کا مقصد پاکستانی تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ 

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں امن و امان کے قیام کے لیے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرتی ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قومی ذمے داری سے بخوبی آگاہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید