مظفرآباد: بڈھیارہ کے قریب مسافر کوچ دریائے جہلم میں جا گری

December 03, 2023

---فائل فوٹو

مظفرآباد میں بڈھیارہ کے قریب مسافر کوچ دریائے جہلم میں جا گری۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق اور ایک مسافر زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ راولپنڈی سے چکوٹھی جا رہی تھی جس میں6 افراد سوار تھے۔

دوسری جانب عارف والا میں ترکھنی روڈ چکیاں والا اسٹاپ پر دھند کے باعث وین اور رکشے کی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔