پی سی بی نے 3 پلیئرز کو بگ بیش کھیلنے کی اجازت دیدی

December 04, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 3 پلیئرز کو بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کھیلنے کےلیے اجازت نامہ (این او سی) جاری کردیا۔

پی سی بی نے اسامہ میر، حارث رؤف اور زمان خان کو بی بی ایل کے لیے این او سی جاری کیا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو مکمل ایونٹ کے بجائے محدود میچز کےلیے این او سی دیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ اعلامیے کے مطابق این او سی پلیئرز کے ورک لوڈ اور مستقبل کو دیکھ کر جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بی بی ایل کےلیے حارث رؤف، اسامہ میر کو 5، 5 میچز جبکہ زمان خان کو 4 میچز کےلیے این او سی جاری کیا گیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق قومی کرکٹرز کو 7 سے 28 دسمبر کے درمیان یعنی 21 دن دورانیے کےلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔