نگراں وزیراعظم کی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں سیریز جیتنے پر مبارکباد

December 05, 2023

فائل فوٹو

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی ایشیائی ویمن کرکٹ ٹیم بن گئی ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی طرح بھی مردوں سے پیچھے نہیں ہیں، اسی طرح محنت کرتی رہیں تو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر جائے گی۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹرز اور ان کے اہلخانہ کو اس کامیابی پر مجھ سمیت پوری قوم کی مبارکباد۔

واضح رہے کہ دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔