فلپائن: بس کھائی میں گر گئی، 17 مسافر ہلاک، 11 زخمی

December 06, 2023

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فلپائن میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 جبکہ زخمیوں کی تعداد 11 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب وسطی فلپائن میں درجنوں مسافر سے بھری بس پہاڑ سے نیچے کھائی میں جا گری۔

فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں زخمی افراد میں سے 7 کی حالت تشویش ناک ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس کو حادثہ ممکنہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔