فواد چوہدری سے اڈیالہ جیل میں اہلِخانہ کی ملاقات

December 08, 2023

---فائل فوٹوز

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری سے اڈیالہ جیل میں ان کے اہلِ خانہ نے ملاقات کی ہے۔

اڈیالہ جیل کےذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور بھائی وکیل فیصل چوہدری شامل تھے۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق فواد چوہدری سے اہلِ خانہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی۔