امریکا میں 4 برس قبل کھو جانے والا کتا 600 میل دور سے مل گیا

February 13, 2024

امریکی ریاست کولوراڈو کے ایک شہری کا کھو جانے والا کتا چار برس بعد لگ بھگ چھ میل دور میکسیکو کی سرحد کے قریب سے مل گیا۔

بنجمن بیکسٹر نامی کتے کے مالک کے مطابق جب وہ 13 برس کا تھا تب وہ چھ ہفتے کے اس پلے (پیچز) کو لایا تھا، لیکن2020 میں جب وہ اپنی نئی ملازمت کے لیے نبراسکا منتقل ہوا تو وہاں کرائے کے مکان میں کتوں کو رکھنے کی اجازت نہ تھی۔

جس کی وجہ سےبنجمن بیکسٹر کو اس کتے کو اپنے ایک دوست کے پاس ہی چھوڑ کر نبراسکا جانا پڑا، اس دوران اس نے ایسے مکان کی تلاش شروع کی جہاں کتے رکھنے کی اجازت ہو، لیکن اسی دوران معلوم ہوا کہ (پیچز نامی یہ کتا) گھر چھوڑ گیا ہے۔

شروع میں تو بیکسٹر سمجھا کہ وہ واپس آجائے کیونکہ اس سے پہلے بھی وہ ایسا کرچکی تھی لیکن اشتہار دینے کے باوجود اسے ناکامی ہوئی اور اسکی امیدیں معدوم ہوگئیں۔

تاہم گزشتہ ماہ کے اواخر میں بیکسٹر کی اہلیہ کو اسکی والدہ نے بتایا کہ انکا کتا نیو میکسیکو کے شہر لاس کروسس میں مل گیا ہے، لیکن انہیں یقین نہ آیا، بعدازاں جب بیکسٹر نے متعلقہ افراد سے رابطہ کیا تو اسے پتہ چلا کہ واقعی اطلاع درست ہے۔