3 سالہ آسٹریلوی بلے باز کی پاور ہٹنگ نے دھوم مچا دی

February 14, 2024

آسٹریلیا کے ننھے جارح مزاج بلے باز ہیوگو ہیتھ کی پاور ہٹنگ نے دھوم مچادی۔

ہیوگو ہیتھ کی پاور ہٹنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، 3 سالہ ننھے آسٹریلوی بلے باز کی بیٹنگ دیکھ کر سب حیران ہوگئے۔

ہیوگو اپنی بیٹنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں، دو روز قبل انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ان کی ویڈیو کو 25 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں، جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔