اب مکان کے بھوت فری ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی ملنے لگا

February 20, 2024

تھائی لینڈ کے کاروباری ذہن کے حامل چند طلبہ نے ایک اختراعی کاروباری منصوبہ پیش کیا ہے جس کے مطابق وہ مسائل کے شکار مکانات اور اپارٹمنٹس میں جا کر اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہاں پر بھوت پریت یا کوئی غیر مرئی قوت موجود نہیں ہے۔

تھائی لینڈ کے شمالی صوبے چیانگ مائی کے شہر لانا میں قائم راجا منگالا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے 21 سالہ تھائی تائیوانی طالب علم ویفی چینگ رئیلٹرز کی جانب سے ایسی جائیدادوں کی فروخت کے بارے میں جانتے ہیں جہاں ماضی میں کسی کی موت واقع ہوئی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ایسی رہائش گاہوں کے لیے گھوسٹ فری ہوم سرٹیفائر کی ضرورت ہوتی ہے۔

لہٰذا انہوں نے اور ان کے 22 سالہ دوست سریتھوٹ بون پراکھونگ نے اس جاب کو بہتر انداز میں کرنے کےلیے خود کو پیش کیا۔

اس سلسلے میں دونوں نے اپنی خدمات کی فراہمی کے لیے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اشتہارات دیے اور پیشکش کی کہ وہ ایسے مکانات اور اپارٹمنٹس میں سو کر خریدار یا کرائے پر لینے کے خواہشمندوں کو ذہنی سکون کےلیے گھوسٹ فری سرٹیفکٹس جاری کرسکتے ہیں۔