پاکستان نئے آئی ایم ایف پروگرام میں 6 ارب ڈالر قرضے کی درخواست کرے گا، بلومبرگ

February 23, 2024

بلومبرگ نیوز کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کے نئے پروگرام میں 6 ارب ڈالر قرضے کی درخواست کرے گا۔

پاکستان کی جانب سے اس سال واجب الادا قرض ادائیگی میں مدد کیلئے نئے قرضے کی درخواست کی جائے گی۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے توسیعی فنڈ کی سہولت پر بات چیت کرے گا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت مارچ یا اپریل میں شروع ہونے کی توقع ہے۔