نیب کے زیراہتمام بیوٹمز میں ’’بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کا کردار‘‘ پر سیمینار

February 23, 2024

کوئٹہ(پ ر)نیب (بلوچستان) کے زیر اہتمام نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ کیمپس میں "بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کا کردار" کے موضوع پر سیمینار اور علامتی واک کا انعقاد ہوا ۔س جس کے شرکاء نے بدعنوانی کے خاتمے امیں طلبا ء و طالبات کواپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا، انسداد بدعنوانی آگاہی مہم کے سلسلے میں نیب (بلوچستان) کے ڈائریکٹر جاوید احمد خان، ڈائریکٹر ہارون رشید اور ڈپٹی ڈائریکٹر خرم شہزاد نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ کیمپس کا دورہ کیا۔چیئرمین نیب کی ہدایت کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد بدعنوانی سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے کرپشن کے مضر اثرات کے بارے میں نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ مقررین نے اقربا پروری، اثر ورسوخ، رشوت خوری، بھتہ خوری اور طرفداری کو بدعنوانی کی شکلوں کے طور پر اجاگر کیا گیا اور کہا کہ بدقسمتی سے، معاشرے نے ان کو معمول/حق کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشرے کے اہم ارکان کے طور پر طلباء کی اجتماعی کوششیں بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، مقررین نے سیشن کے دوران طلباء اور فیکلٹی ممبران کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔اس موقع پر قائم مقام ڈین ڈاکٹر عمران عثمان نے نیب بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی انسداد بدعنوانی آگاہی مہم میں ہر ممکن مدد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ اس کے بعد، مہمانوں نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں،ونگز کا دورہ کیا،پروگرام میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں نیب افسران، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔