• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن: پشتونخوا میپ کے زیراہتمام لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے زیراہتمام بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف چمن میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا قبل ازیں تاج روڈ سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی واپڈا آفس کے سامنے پہنچی جہاں دھرنا دیا گیا دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی جمال خان اچکزئی ، مرکزی رہنماء حاجی صلاح الدین خان اچکزئی ، عبدالعلیم پہلوان اور دیگر مقررین نے کہا کہ چمن میں کئی کئی دن بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے پانی کی قلت ہے طلبہ کی تعلیم متاثر ہورہی ہے جبکہ رات کے اوقات میں بجلی نہ ہونے کے باعث امن و امان کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے مقررین نے کہا کہ واپڈا کے متعلقہ افسران عوامی شکایات پر کان دھرنے کو تیار نہیں جبکہ صوبائی حکومت مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ چمن میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید