• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے گرینڈ الائنس کے مطالبات کی حمایت کر دی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے ملازمین کی متحدہ تنظیم گرینڈ الائنس کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے مسلط صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے ڈی آر اے سمیت تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کریں اور ملازمین کو مجبور نہ کریں کہ وہ احتجاج اور مظاہروں کا سہارا لیکر اپنے مطالبات منوائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین پہلے ہی دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم تنخواہ اور مراعات پر زمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جبکہ یہاں مہنگائی اور غربت کی شرح دیگر صوبوں کے مقابلے میں کہی زیادہ ہے اس کے باوجود سخت ترین حالات اور مشکلات کے دوران سرکاری ملازمین اپنے فرائض کی انجام دہی میں پوری لگن اور دیانت داری سے انجام دے رہی ہے۔ بیان میں گرینڈ الائنس کی جانب سے 30 اور 31 دسمبر کے احتجاج اور ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انکے مطالبات کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا ۔
کوئٹہ سے مزید