یمن سے فائر کیا گیا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل مار گرا دیا، امریکی فوج

February 25, 2024

---فائل فوٹو

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یمن سے فائر کیا گیا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل مار گرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقامریکی فوج نے کہا کہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل خیلج عدن میں امریکی جہاز پر فائر کیا گیا تھا۔

امریکی فوج نے یہ بھی کہا ہے کہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل سے امریکی جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔