رفح و صابرہ میں اسرائیلی بمباری، 11 فلسطینی شہید

February 25, 2024

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں رفح اور صابرہ میں تازہ ترین اسرائیلی بم باری اور شیلنگ کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل نے شدید بم باری کی ہے جس سے 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔

وسطی رفح میں اسرائیلی بم باری میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادھر غزہ شہر کے علاقے الصابرہ میں اسرائیلی شیلنگ میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

الشفا اسپتال: غذائی قلت سے 2 ماہ کا بچہ دم توڑ گیا

دوسری جانب غزہ کے الشفا اسپتال میں غذائی قلت کے باعث 2 ماہ کا بچہ دم توڑ گیا۔

الشفا اسپتال میں دودھ اوربنیادی اشیاء نہ ملنے پر بچے کی موت واقع ہوئی۔