امریکی وزیرِ خارجہ کا صحافی کے سوال پر گول مول جواب

February 25, 2024

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن---فائل فوٹو

ارجنٹینا میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی صحافی کے سوال پر گول مول جواب دیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ چین کا ایغوروں سے سلوک نسل کشی ہے تو اسرائیل کا فلسطینیوں سے سلوک نسل کشی کیوں نہیں؟

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی صحافی کے سوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ تفصیل سے بتایا ہے، تفصیلات نہیں دہراؤں گا، چین کو نسلی اقلیت کی نسل کشی کا ذمے دار سمجھا جاتا ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ عالمی عدالت میں زیرِ سماعت اسرائیل پر نسل کشی کے بے بنیاد الزام سے متعلق کلیئر ہوں۔