• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی یورپی یونین کی کینیڈا کو رکنیت دینے پر یورپ سے تجارت ختم کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو رُکن بنانے کی صورت میں یورپی ممالک پر بھاری ٹیرف لگانے یا یورپ سے تجارت ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔

امریکی صدر نے اس تجویز کو مضحکہ خیز قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ یورپی یونین کا کینیڈا کو رکنیت دینا امریکا مخالف اقدام ہو گا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسا ہوا تو یورپ سے تجارت ختم کر دوں گا یا یورپی اشیاء پر بھاری ٹیرف لگا دوں گا، یہ تجویز ہی مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی نیت اچھی ہوئی تو ٹھیک لیکن اگر نیت بری ہوئی تو یورپی ممالک کو بھاری ٹیرف کا سامنا ہو گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان دیرلیئن نے کینیڈا کو ای یو کا ایسوسی ایٹ ممبر بنانے کی تجویز دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید