پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز

February 26, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے نئے کاروباری ہفتے کا آغاز 400 سے زائد پوائنٹس اضافے سے کیا اور یہ اضافہ کاروباری دن میں ایک موقع پر 900 پوائنٹس سے زائد بھی ہوا۔

البتہ کاروبار کا اختتام 100 انڈیکس نے 409 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 305 پر کیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 45 کروڑ شیئرز کے سودے تقریباً ساڑھے 16 ارب روپے میں طے ہوئے۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کے اختتام پر 49 ارب روپے اضافے سے 9 ہزار 131 ارب روپے ہے۔