پی سی بی کا اہم اسٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

March 01, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے اہم اسٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگلے برس چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی نئی شکل تیار ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم پر نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد کام شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کو بھی اس طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی جلد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے، محسن نقوی کے دورے کے بعد کراچی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا حتمی پلان تیار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پنڈی اسٹیڈیم میں ہاسپٹیلٹی باکسز اور فکسڈ کرسیاں لگائی جائیں گی۔