سائفر کیس تو آج ختم ہوگیا ہے، عامر ڈوگر

March 18, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہسائفر کیس تو آج ختم ہوگیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ آج سائفر کیس میں تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے دلائل ہوئے، سائفر کیس تو آج ختم ہوگیا ہے۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ جو عدالت نے آج ریمارکس دیے اس کے بعد کیس کا جاری رہنا مشکل ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فتح انصاف اور قانون کی بالادستی کی ہوگی۔ شاہ محمود قریشی سے متعلق کیس کو دیکھنے کے بعد واضح ہے جلد رہائی ہوگی۔