بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سائفر کیس میں رانا ثنا اللّٰہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ بلانے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ خوش آئند ہے کہ ہائیکورٹ کے ججز نے تفصیل سے کیس سنا۔
انہوں نے کہا کہ وکیل کے ساتھ تفصیلی سوال اور جواب ہوئے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر کیس بنایا۔ رانا ثناء اللّٰہ کو بھی عدالت بلانا چاہیے کہ ایسا کیس انہوں نے کیوں بنایا؟
بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ جب ہائیکورٹ کے جج سنیں گے تو سمجھ آئے گا کتنا احمقانہ کیس ہے۔