موٹروے ایم 25 سیکشن 10 سے 11 کھول دیئے گئے

March 19, 2024

لندن (جنگ نیوز) لندن کے گرد موٹروے ایم 25کے سیکشن 10سے 11کے درمیان تعمیراتی کام مکمل کرکے اسے مقررہ وقت سے آٹھ گھنٹے پہلے ہی کھول دیا گیا، موٹروے کو جمعہ کی شام 9بجے سے پیر کی صبح چھ بجے تک بند کیا گیا تھا۔ موٹروے کو ستمبر سے قبل ابھی چار مرتبہ پھر بند کیاجائے گا۔ پہلی مرتبہ موٹروے ایم25 کو دن میں بند کیا گیا تھا۔ موٹروے کے زیرتعمیر سیکشن کا کام آئندہ برس کے وسط تک مکمل ہو جائے گا۔