آکسفورڈ شائر، کچرہ چننے والے کو 25 سال پرانا کرسپی پیکٹ مل گیا

March 19, 2024

لندن (پی اے) ویسٹ آکسفورڈ شائر ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے وٹنی، آکسفورڈ شائر اور دوسرے علاقوں کی سڑکوں کی صفائی مہم کے دوران 25سال پرانا کرسپی پیکٹ مل گیا، چیز اور اوون کا یہ کرسپی پیکٹ 1999کا تیار کردہ تھا، اس پر فٹبال کے سابق نامور کھلاڑی مائیکل اوون اور گیری لنکر کی تصاویر چھپی ہوئی تھیں۔ کونسل کی ماحولیات سے متعلق خاتون Lidia Arciszewska کا کہنا ہے کہ یہ بڑی حیرت کی بات ہے کہ اتنے طویل عرصے تک یہ پڑا رہا۔یہ پیکٹ بہت اچھی طرح محفوظ کیا گیا تھا لیکن اس پر لکھا ہوا تھا کہ یہ کتنے عرصے تک ماحول کی شدت برداشت کرسکتا ہے۔ کچرہ چننے والے والنٹیئرز کا کہنا ہے کہ یہ پیکٹ انہیں مشروبات کے کین اور سگریٹ کے استعمال شدہ پیکٹوں کے درمیان پڑا ہوا ملا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں اور بھی بہت سے کرسپی پیکٹ ملے ہیں۔ ان لوگوں نے صفائی مہم ونڈرش لیژر سینٹر سے شروع کی تھی، یہ مہم 31مارچ تک جاری رہے گی۔ Arciszewska کا کہنا ہے کہ کچرہ اب بھی ماحول کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سوچنا بھی باعث حیرت ہے کہ آج ہمارا پھینکاہوا ایک پیکٹ2100 میں ہمیں پڑا ہوا ملے جبکہ دوسرے اس طرح پھینکی ہوئی اشیاء اس سے بھی زیادہ عرصے تک ٹھیک رہتی ہیں۔