وزیر داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے کی کارروائی، غیر معیاری ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

March 19, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے گجومتہ میں غیر رجسٹرڈ، غیر معیاری ادویات بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ادویات ڈرپ کی منظوری کے بغیر آلودہ ماحول میں تیار کی جارہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر فیکٹری سیل کردی گئی جبکہ ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کےلیے ادویات کے نمونے بھی حاصل کرلیے گیے۔