امریکا کے سب سے بڑے 25 ویں سالانہ ہیوسٹن افطار ڈنر کا انعقاد

March 23, 2024

ہیوسٹن( رپورٹ:راجہ زاہد اختر خانزادہ / نمائندہ جنگ) امریکہ کے سب سے بڑے سالانہ ہیوسٹن افطار ڈنر کی سلور جوبلی کا انعقاد بے یو سٹی ایونٹ سینٹر میں ہوا ‎سالانہ پچیسویں ہیوسٹن افطار ڈنر میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،افطار ڈنر میں شرکت کیلئے وقت پر آن لائن اندراج نہ کرانے کے سبب سینکڑوں افراد شرکت سے محروم رہ گئے۔ ‎ہیوسٹن مسلم سسٹر سٹی ایسوسی ایشز اور32کمیونٹی تنظیموں کے اشتراک سے منعقد ہونے والے 25 ویں سالانہ افطار ڈنر میں اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی ،ایل گرین اور پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری اور اسماعیل کونسل ہیوسٹن کے صدر فیصل مومن سمیت متعدد ممالک کے سفارت کاروں کے علاوہ اعلی سرکاری حکام اور عمائدین مسلم کمیونٹی نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ‎،اس موقع پر نو منتخب مئیر وٹ مائیر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ کے لوگوں کا درد میں محسوس کرتا ہوں، تاہم میری ترجیح ہیوسٹن کے معاملات ہیں،میں خود کو عالمی معاملات میں ملوث نہیں کرنا چاہتا ہوں۔