ایک خوفزدہ ڈکٹیٹر مردہ جمہوریت بنانا چاہتا ہے، راہول گاندھی کی مودی پر تنقید

March 24, 2024

دہلی(نیوز ایجنسیاں) بھارت میں مرکزی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خوفزدہ ڈکٹیٹر مردہ جمہوریت بنانا چاہتا ہے، منتخب وزرائے اعلیٰ کی گرفتاری ایک عام سی بات بن گئی ہے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر بھی مظاہرہ کریں گے۔ ادھر اپنے ایک بیان میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما شرد پوار نے کہا کہ کیجریوال کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ بی جے پی اقتدار کے لیے کتنا نیچے تک جھک جائے گی جبکہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ کیجریوال کی گرفتاری ایک نئے عوامی انقلاب کو جنم دے گی، بی جے پی جانتی ہے وہ دوبارہ اقتدار میں نہیں آئے گی، اس خوف کی وجہ سے وہ انتخابات کے وقت کسی بھی طرح سے اپوزیشن لیڈروں کو عوام سے دور کرناچاہتی ہے اور کیجروال کی گرفتاری صرف ایک بہانہ ہے۔کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ کیجریوال کی گرفتاری بالکل شیطانی اور عام انتخابات سے عین قبل اپوزیشن کی تمام آوازوں کو خاموش کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔