امریکہ کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوئی، مزید 20 سال لڑسکتے ہیں، ملاّ ہیبت اللّٰہ

March 26, 2024

کراچی(نیوزڈیسک)افغانستان میں حکمراں طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر ملاّ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے آڈیو پیغام جاری کیا ہے،فغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند زادہ نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کے خلاف ان کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔اپنے آڈیو پیغام میں طالبان کے سپریم لیڈر نے کہا کہ ہم اہل مغرب کو کہتے ہیں کہ ہم نے ان کے ساتھ 20 سال جنگ کی ہے اور مزید 20 سال بلکہ اس سے بھی زیادہ امریکہ کے خلاف لڑائی جاری رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شریعت اور اللہ کی حدود (قوانین) کا نفاذ ہمارا مشن ہے۔