الفلاح سکالرشپ اور الخدمت یورپ کے تعاون سے سیمینار

March 27, 2024

اوسلو (ناصر اکبر) الفلاح اسکالرشپ ناروے اور الخدمت یورپ کے تعاون سے سیمینار کا اہتمام آلنہ مسجد اوسلو میں کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قران پاک سےچوہدری حماد اسلم نے کیا، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر مولانا حافظ حامدعلی فاروق نےانجام دیئے سیمینار میں سیاسی ،سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت کمیونٹی نے شرکت کی ۔سیمینار كا مقصد فلسطین اور غزہ کے میڈیکل اسٹوڈنٹس کی اسکالرشپ تھا۔ الفلا ح اسکالرشپ اس سے پہلے پاکستان میں تقریبا چھ ہزار کے قریب سٹوڈنٹس کو تعلیم کی روشنی سے منور کر چکی ہے اور اب الفلا ح سکالرشپ کو فلسطین اور غزہ کے بچوں کیلئے الخدمت یورپ کے ساتھ ضم کیا گیا ہے، یہ دونوں تنظیمیں مل کر ان بچوں کی مدد کریں گی ،صدر الفلاح اسکالرشپ ناروے چوہدری حاجی محمد افضال،الخدمت یورپ کے صدر عبدالوہاب ،الخدمت یورپ کے سی او ڈاکٹر مولانا حافظ حامد علی فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کمیونٹی کو موجودہ حالات کی ویڈیو بھی دکھائی اور يہ بتایا کہ الخدمت یورپ کس طرح اپنے فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کر رہی ہے، اس موقع پر دونوں تنظیموں کے ذمہ داران چوہدری حاجی محمد افضال ،چوہدری رفاقت علی، چوہدری اسلم، ڈاکٹر حامد علی فاروق، عبدالوہاب، چوہدری وقار احمد نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اوراس نیک کام میں تعاون کی اپیل بھی کی۔ تقریب کے آخر میں آئی سی سی مسجد آلنہ کے امام و خطیب چوہدری مولانا مفتی محمد عمران اسجد نے فلسطین اور امت مسلمہ کیلئے اجتماعی دعا کی۔